9 جون 2012 - 19:30

کراچي …کراچي ميں فائرنگ اور پرتشدد واقعات ميں سياسي جماعت کے کارکن سميت6افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ پي آئي بي کالوني،نشتر بستي اور عسکري پارک کے قريب وقفے وقفے سے فائرنگ کے واقع ميں چھ افراد زخمي ہوگئے.

ابنا: پوليس کے مطابق پي آئي بي کالوني ميں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سياسي جماعت کے کارکن 28 سالہ سہيل حسين کو قتل کرديا،پوليس کے مطابق واقع کے بعد پي آئي بي کالوني،نشتر بستي اور يونيورسٹي روڈ پر عسکري پارک کے قريب ہونے والي شديد فائرنگ سے 6 افراد زخمي ہوئے.جبکہ پي آئي بي کالوني ميں نامعلوم افراد نے ايک گاڑي اور رکشے کو آگ لگادي.ايم کيو ايم کے رہ نما اور صوبائي وزير صحت کا کہناہے کہ پي آئي بي کالوني ميں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا سہيل حسين متحدہ قومي موومنٹ کا کارکن تھا.نشتربستي ميں رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاري رہنے کے بعد صبح رينجرز اور پوليس نے علاقے ميں پہنچ کر صورتحال پر قابو پايا.جبکہ ماڑي پور، گوليمار اور پاکستان چوک پر فائرنگ کے واقعات ميں تين افراد ہلاک ہوگئے.لياقت آباد کے قريب لياري ايکسپريس وے سے دو بوري بند لاشيں ملي.  ........

/169